Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کیچ ڈراپ ہونے کی غلطی تسلیم کرتا ہوں، عبداللہ شفیق

کیچ ڈراپ ہونے کی غلطی تسلیم کرتا ہوں، عبداللہ شفیق

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ کیچ ڈراپ ہونے پر اپنی غلطی مانتا  ہوں لیکن کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا۔

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوپنر بیٹسمین عبداللہ شفیق نے کہا کہ کوئی بھی پلیئر کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا یہ گیم کا حصہ ہے مجھ سے کیچز ڈراپ ہوئے اور میں اپنی غلطی مانتا ہوں اگر کیچ پکڑتے تو اسٹریلیا کو فرق پڑتا۔

پریس کانفرنس کے دوران قومی اوپنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیم کے اہم باؤلر ہیں، ہماری کوشش تھی ان کو وکٹ نہ دیں، محمد رضوان اور عامر جمال کی پارٹنرشپ لگی ہے، امید ہےٹوٹل کے قریب جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے وکٹیں دیں لیکن امید ہے یہ پارٹنرشپ لمبی چلے گی۔

 واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز عبداللہ شفیق کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کر دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی پرتھ ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق کیچ ڈراپ کرتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More