Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنچ، آئندہ آنی والی نسلوں کے لئے کرہ ارض کو محفوظ بنانا ہے، انوارالحق کاکڑ

موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنچ، آئندہ آنی والی نسلوں کے لئے کرہ ارض کو محفوظ بنانا ہے، انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنچ ہے ہم نے اپنی آئندہ آنی والی نسلوں کے لئے کرہ ارض کو محفوظ بنانا ہے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بحران کی شدت کو اجاگر کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالیات ، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی سمیت نفاذ کے مناسب ذرائع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے دبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ (ڈبلیو سی اے ایس) میں مینز آف امپلی مینٹیشن پر گلوبل اسٹاک ٹیک (جی ایس ٹی ) کے اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے میں شرکت کے موقع پر کیا۔

گول میز مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بحران کی شدت کو اجاگر کیا اور اس بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالیات، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی سمیت نفاذ کے مناسب ذرائع فراہم کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کلائمیٹ فنانس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات 100 بلین امریکی ڈالرز سے کہیں زیادہ ہیں۔

وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قابلیت سازی کی بہتر فراہمی کے ساتھ ساتھ ثابت شدہ موسمیاتی ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام میں مزید ہم آہنگی اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔یہ پہلا گلوبل اسٹاک ٹیک (جی ایس ٹی) مختلف ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی اجتماعی پیش رفت کا جائزہ لینے کا عمل ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی تقریب COP28 میں “مینڈیٹڈ ایونٹس” کی ایک سیریز کا حصہ تھی جس میں تقریباً 30 سربراہان مملکت/حکومت نے شرکت کی ہے۔

 

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More