جہاں آئے دن وزیراعظم بدلتے ہوں وہاں ملک کیسے چل سکتا ہے؟، نواز شریف
مجھے سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی، اچانک کسی کو کیا ہوتا ہے، کلہاڑا چلا دیا جاتا ہے، ہنستا بستا ملک اجاڑ دیا جاتا ہے، ایسے بندے کو لایا گیا جسے صرف گالی دینا آتی ہے،صبح وزیراعظم شام کو ہائی جیکر بن گیا، دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، وزیراعظم میں بیٹھا تھا گلے میں رسی ڈال کر نکالا گیا، پاکستان بار بار غلطیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سابق وزیراعظم کا چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جہاں آئے دن وزیراعظم بدلتے ہوں وہاں ملک کیسے چل سکتا ہے؟،مجھے سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی، اچانک کسی کو کیا ہوتا ہے، کلہاڑا چلا دیا جاتا ہے، ہنستا بستا ملک اجاڑ دیا جاتا ہے، ایسے بندے کو لایا گیا جسے صرف گالی دینا آتی ہے،صبح وزیراعظم شام کو ہائی جیکر بن گیا، دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، وزیراعظم میں بیٹھا تھا گلے میں رسی ڈال کر نکالا گیا، پاکستان بار بار غلطیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ہفتہ کو چیمبرآف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب کی دعوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چیمبرآف کامرس نے بلایا میں بھی آنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سیالکوٹ سے بہت پیار ہے، خواجہ آصف میرے ساتھی ہیں، کالج میں ساتھ تھے، خواجہ آصف اپنے شہر کی خدمت کررہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ سیالکوٹ کو ترقی کے سفر میں بہت آگے ہونا چاہیے تھا، سیالکوٹ موٹروے بننا چاہیے تھا۔ نواز شریف نے کہاکہ مریم سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود جیل گئیں، آج تک سمجھ نہیں آئی خواجہ آصف کیوں جیل گئے؟۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہا کہ پہلی بار طیارہ سازش کیس میں جیل گیا، ایک بار نہیں 2 بار جیل دیکھی، مجھے سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی، جھوٹ اور منافقت نہیں کرنی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ صبح وزیراعظم شام کو ہائی جیکر بن گیا، دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، وزیراعظم میں بیٹھا تھا گلے میں رسی ڈال کر نکالا گیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں آئے دن وزیراعظم بدلتے ہوں وہاں ملک کیسے چل سکتا ہے؟ اچانک کسی کو کیا ہوتا ہے، کلہاڑا چلا دیا جاتا ہے، ہنستا بستا ملک اجاڑ دیا جاتا ہے، ہمارے خلاف بلاوجہ انتقامی کارروائیاں ہوتی رہیں، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر میری چھٹی کردی گئی۔
نواز شریف نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے نمائندے کو 5 بندوں نے اٹھا کر باہر پھینکا، سمجھ نہیں سکا کہ جیل کیوں دیکھنی پڑی، الیکشن میں ہیرا پھیری کیوں کی؟ آر ٹی ایس کیوں بند کیا؟ بلاوجہ ہماری حکومت کو ختم کیا گیا، ایسے بندے کو لایا گیا جسے صرف گالی دینا آتی ہے، ایسے بندے کو لاے والے اتنے ہی ذمہ دار ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہا کہ گالم گلوچ کے کلچر سے ملک کو نقصان ہوا، عام آدمی کا گزارہ اب ایک لاکھ روپے میں بھی نہیں ہورہا، ہم نے کام کیے اہداف بھی حاصل کیے، ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی مثال بن چکا تھا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کو درست راستے پر لائیں، آئین کی پاسداری لازم ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہنستے بستے پاکستان کو حسد اور بغض نکالنے والوں کے حوالے کردیا، ہماری معاشی ہی نہیں خارجہ پالیسی بھی کامیاب رہی، سیاسی استحکام سے ملک ترقی کرے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدرنے مجھے کہا ایٹمی دھماکے نہ کریں، امریکی پیشکش مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیے، ایٹمی دھماکوں کے بعد واجپائی خود چل کر لاہور آئے۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہا کہ 2018 میں ہمیں حکومت بنانے سے محروم کیا گیا، قوم کو ان چیزوں کو دیکھنا ہوگا، گزشتہ دور میں نوجوان نسل کو گمراہ کیا گیا۔