Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک میں عام انتخابات 8 فروری2024 میں کرانے پر اتفاق: اعلامیہ الیکشن کمشن

ملک میں عام انتخابات 8 فروری2024 میں کرانے پر اتفاق: اعلامیہ الیکشن کمشن

ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے اعلامیہ الیکشن کمشن اور اعلامیہ صدر ہاؤس  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور صدر مملکت کے درمیان ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب  سے جاری اعلامیےکے مطابق  صدر مملکت اور  چیف الیکشن کمشنر کے درمیان  عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔

خیال رہےکہ آج ملک میں 90  روز  میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے  اور  بتایا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری 2024 کو  ملک میں الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کر کے کل عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

ایکس پر صدراتی اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آج کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

ملاقات میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا صدرمملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کوسنا تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیاگیا

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More