چہلم حضرت امام حسینؑ آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے جان نثارساتھیوں کے چہلم پر آج ملک بھر کے مخلتف شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں جس میں لاکھوں نواسہ رسول سے محبت و مؤدت رکھنے والے شرکت کر رہے ہیں۔
کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس نشرپارک سے برآمد ہو کر راویتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس سے قبل مجالس برپا ہوں گی۔
کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، جلوس کے مرکزی گزگاہوں کا کینٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 4 ہزار 422 افسران و جوان تنعنات کئے گئے ہیں۔
لاہورمیں چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو کر اندورن موچی دروازہ سے سنہری مسجد، رنگ محل، ترنم چوک اور بھاٹی دروازے سے گزر کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
راولپنڈی ، کوئٹہ، ہنزہ، کوہاٹ اور بنوں میں میں چہلم حضرت امام حسینؑ بھی برآمد ہو رہے ہیں جس میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے 4 ہزارسے زائد اہلکار تعنیات کئے گئے ہیں