Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیاء کپ سے باہر کر دیا

سر ی لنکا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سپر 4 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیاء کپ سے باہر کر دیا

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سپر 4 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر

لیا

دبئی (نیوزپلس) سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سپر 4 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ، سرلنکا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دی
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
ابتدائی بلے بازوں میں مہدی حسن میراز 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ان کے ساتھ کپتان شکیب الحسن نے 24 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔
جب گیارہویں اوور میں 87 رنز پر 4 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو آنے والے دیگر کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔
ایسے میں عفیف حسین نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے رن ریٹ میں قابلِ ذکر تبدیلی کروادی، جبکہ ان کے بعد محمود اللّٰہ کے 27 اور مصدق حسین کے ناقابلِ شکست 9 گیندوں پر 24 رنز نے بنگلہ دیش کو 183 کے مجموعے تک پہنچایا۔
سرلنکا کی جانب سے اوپنر نسانکا 20 رنز،چارتھ اسلنکا،دانوشکا گنا تھیلا 11 ،بھانو کا راجا پاکسے 2 رنز،وینندو ہسرنگا دو جبکہ کوشل مینڈس 60 جبکہ شناکا 45 رنز کے ساتھ نمایان بلے باز رہے۔
بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر عبادت حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر سب سے بڑا اسکور کیا گیا۔
بنگلہ دیش ٹیم نے اپنے آخری اوورز میں شاندار کھیل پیش کر کے 98 رنز داغے۔تاہم بنگلہ دیش نے ایشیاء کپ میں سفر سری لنکا کا سفر تمام کرتے ہوئے آؤٹ کر دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More