اسلام آباد (نیوزپلس) وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاک فوج کے سپہ سالار کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے ۔
بشکریہ ۔۔اے پی پی