Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کی نااہلی کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ واوڈا تمام مالی مراعات دو ماہ کے اندر سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائیں

الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کی نااہلی کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ واوڈا تمام مالی مراعات دو ماہ کے اندر سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائیں

اسلام آباد (نیوزپلس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماء فیصل واوڈا کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، نااہلی کا تحریری فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروایا جبکہ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کب امریکی شہریت چھوڑی۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت فیصل واوڈا اہل شخص نہیں تھے، آخری سماعت کے وقت فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے کی کاپی دکھائی گئی۔


تحریری فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے کی پیش کی گئی کاپی کو مسترد کیا گیا، فیصل واوڈا کا غلط بیان حلفی آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، واوڈا کی جانب سے نادرا کا جمع کروایا گیا سرٹیفکیٹ معیار پر پورا نہیں اترتا۔

فیصلے کے مطابق  فیصل واوڈا نے رکن قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا، فیصل واوڈا رکن اسمبلی کی حیثیت سے حاصل تمام مالی مراعات واپس جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ فیصل واوڈا عوامی عہدہ رکھنے کے دوران حاصل مالی مراعات، تنخواہیں، ٹی اے ڈی اے، رہائشی اخراجات اور دوسری دیگر مراعات واپس جمع کروائیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ واوڈا تمام مالی مراعات دو ماہ کے اندر سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے 7جون 2018 کو ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس غلط بیان حلفی جمع کروایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More