میلبرن (نیوزپلس) آسٹریلین اوپن ٹینس میں پہلا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن امریکہ کی صوفیہ کینن، ایسٹونیا کی کایا کینیپی کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
میلبرن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ڈیفینڈنگ چیمپئن امریکا کی صوفیہ کنین کا سامنا ایسٹونیا کی کائیا کینیپی سے تھا،میچ میں امریکن پلئیر اپنے روایتی فارم سے بہت دور نظر آئیں اور اسٹونین پلئیر کے ہاتھوں چھ تین اور چھ دو سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں
جبکہ مینز ایونٹ میں روس کے آندرے روبلو نے تھیاگو مونٹیرو کو چھ چار، چھ چار اور سات چھ سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔