Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ اکیلے رہیں ۔ نوین وقار

یہ وہی مرحلہ ہے کہ جہاں عورت اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکارہ نوین وقار نے اظفر علی سے علیحدگی کے بعد شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ سنگل رہنے میں کوئی حرج نہیں ہیں، میرے خیال میں یہ عورت کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ ہے جہاں وہ خودمختار ہے۔

نوین وقار کا کہنا تھا کہ یہ وہی مرحلہ ہے کہ جہاں عورت اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرسکتی ہے لہٰذا زندگی بھرپور طریقے سے گزاریں اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہیں۔‘

نوین وقار نے تمام سنگل خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔‘

نوین وقارنے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں سنگل ہونا بہترین ہے، یہ وقت خوابوں کی فہرست بنانے اور ان کو حاصل کے لیے بہترین ہے، اپنے ہر خواب کو پورا کریں۔‘


یاد رہے کہ 35 سالہ نوین وقار ہمسفر، عینی کی آئے گی بارات، بے انتہا، بے وفا اور مول جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More