Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہانیہ عامر سے تعلقات کے بارے میں سن کر تکیلف پہنچی ۔ وراسٹائل اداکار فیروز خان

ہانیہ عامر صرف بہترین دوست ہیں

کراچی (نیوزپلس) وراسٹائل اداکار فیروز خان نے ان کی نجی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے بیان میں کہا کہ ہانیہ عامر سے تعلقات کے حوالے سے انہیں ایسی افواہیں سن کر جہاں تکلیف ہوئی، وہیں ان افراد پر غصہ بھی آیا، جو ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

فیروز خان نے واضح کیا کہ وہ اور ہانیہ عامر صرف بہترین دوست ہیں اور دونوں کے درمیان آج بھی دوستی اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کا رشتہ قائم ہے۔

انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ ان کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور ان سے متعلق جو بھی دعوے کیے جا رہے ہیں، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کر سکتے ہیں اور ایسے افراد کو جھوٹ پھیلانے کے جرم میں جیل جانا پڑ سکتا ہے تاہم وہ ایسا نہیں کر رہے۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والے افراد کو پیغام دیا کہ وہ دوسروں کی عزت اور زندگی سے چند ہزار روپے کے عوض کھیل رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی یا ان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب انہیں محسوس ہوگا کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بات مداحوں کو بتانی چاہیے تو وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

فیروز خان نے کہا کہ وہ اپنے خاندانی اور نجی زندگی کے معاملات پر خاموش رہنا بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے وہ دوسروں کو بھی یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی یا کسی اور کی ذاتی زندگی سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More