Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمرا خان نے نواز شریف کی تقریر نشر کی اجازت خود دی

نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے۔ وزیر اعظم

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے نیوز چینلز کو نواز شریف کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اسے نشر کی اجازت دیدی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر سے قبل ہدایت جاری کی کہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے۔


ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے، وہ جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاونین اور مشیروں کی جانب سے پیمرا کو خط لکھنے کی تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ نوازشریف جھوٹ بولیں گے اس لیے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More