Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

"اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ روک سکو تو روک لو!”

کنٹینر پر گالیاں دینے،ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے،بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا

لاہور۔ (نیوز پلس) سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی جس کے بعد حکومت، نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب روکنے کے لیے متحرک ہو گئی۔نوازشریف کی تقریر دکھانے کی صورت میں وزراء کے پیمرا اور دیگر آپشن استعمال کرنے کے بیانات پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور کہا کہ "اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ روک سکو تو روک لو!”

سماجی رابطے کے ویب سائیٹ ٹوئٹر پر نائب صدر پی ایم ایل ن مریم نواز نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ” کنٹینر پر گالیاں دینے،ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے،بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟اس کی آواز گھر گھر گونجے گی انشاء اللّہ روک سکو تو روک لو!”

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More