Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترک ادراکارہ اسرا بیلگیچ نے اردو سیکھنا شروع کر دی

ویڈیو میں جو وہ پہلا جملہ بولتی ہیں وہ ہے جینوین بات یعنی اصل بات

انقرہ ( نیوز پلس ) پاکستان میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کردی ہے۔

 

اسرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھا رہی ہیں۔

پاکستان کے متعدد برانڈز کی ایمبیسڈر اسرا نے ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ وہ روزمرہ استعمال کیے جانے والے اردو کے فقروں کو سیکھ کر پاکستانیوں کو اس کا ترک زبان میں ترجمہ کر کے بھی بتائیں گی۔

ویڈیو میں جو وہ پہلا جملہ بولتی ہیں وہ ہے جینوین بات یعنی اصل بات، اداکارہ کے پاس موجود ترجمہ کرنے والی ایپ انہیں بتاتی ہے کہ اس کا مطلب ہے صحیح وقت پر صحیح بات کرنا۔

اس کے بعد اسرا کو ’بہت اعلیٰ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے، ان دونوں الفاظ کو وہ اپنی زبان میں بھی بول کر بتاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش 02 منٹ کی ویڈیو میں اسرا اگلا جملہ ’کیا سین ہے، کہتی ہیں اور اس کے بعد لگاتار ’سین آن ہے‘ ’جو بات ہے‘ ’جگاڑ‘ کو بھی اپنی گفتگو کو حصہ بناتی ہیں۔



Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More