راولپنڈی (نیوز پلس)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بنگلہ دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا،،،،،الوک کپالی نے 2003 میں پاکستان کے خلاف پشاور کے مقام پر یہ کارنامہ دنیش کنیریا، شبیر احمد اور عمر گل کو آؤٹ کرکے انجام دیا،،،یہ عظیم کارنامہ نسیم شاہ نے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے نجم الحسن شنٹو، تجیح الحسن اور محمود اللّٰہ کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔یاد رہے رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 17 سال بعد پاکستان کی جانب سے ہیٹ ٹرک بنائی گئی ہے۔ قبل ازیں قبل محمد سمیع نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف مارچ 2002 میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔