اسلام آباد(نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فوج پورے ملک کا ادارہ ہے اور قومی اداروں پر سیاست نہیں کی جاسکتی تاہم اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر بھی اتفاق رائے ہوگا، ایسے ہی چلتے رہے تو 2020 امن و آشتی اور استحکام کا سال ہوگا، اپوزیشن کے سا تھ مل کر احتساب کے قانون میں اپوزیشن کی رائے لی جائے گی، وزیراعظم نے واضح کر دیا احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب کا طریقہ کار ہمارا بنایا ہوا نہیں ہے، احتساب کے طریقہ سے متعلق پیر سے اجلاس شروع ہو جائے گاانہوں نے مزیدکہا کہ آگے بڑھنے کیلئے احتساب کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے، بل قانون کے مطابق کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی کی سفارشات پر بل کل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔