پشاور (نیوز پلس) سر براہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل ا لرحمن نے کہا کہ ہماری تحریک منزل پر پہنچنے والی ہے۔ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے، عوام اپنا مستقبل تاریک دیکھ رہی ہے آ زادی مارچ پلان سی کا آ غاز کرتے ہوئے مولانا فضل االرحمن نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ایک کروڑ نوکریوں کی نوید دی گئی لیکن 25 لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا۔ یہ کس طرح پاکستان کے حکمران بنے گئے؟ ایسی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے۔ ناجائز حکمرانوں کو کیسے اکھاڑا جاتا ہے یہ ہم نے بتادیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بی آر ٹی گواہ ہے اور سمجھ لو کہ پورا پاکستان بی آر ٹی بن گیا ہے۔ بی آر ٹی پتہ نہیں کب چلے گا مگر ایک کلو میٹر کی لاگت ڈھائی ارب روپے ہے۔ موجودہ حکومت نے ریکارڈ توڑ قرضے لیے۔ ملک کے پیسے کو ضائع کیا جارہا ہے۔ ہم ایک ارب ڈالرز کا فوری قرضہ لے رہے ہیں، ورنہ ملک چلنے والا نہیں۔ احتساب کی باتیں کرنے والے خود اپنے احتساب سے بھاگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے لڑتے رہیں گے اورتمہاری حکومت میں عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہے، تم کیا جواب دوگے؟ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہم قلعے کو فتح کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سو سال پرانے درختوں کو اگر پانی دیا گیا تو حکومت کہتی ہے یہ بھی ہم نے لگایا۔ بدنام تم نے ماضی کے حکومتوں کو کیا لیکن تمہاری کمیشن نے رپورٹ میں کہا کہ پیسے ٹھیک خرچ ہوئے۔
جے یو آئی (ف)کے پشاور رنگ روڈ پر آزادی مارچ جلسے میں صوبے بھر سے کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔