لاہور (نیوز پلس) رہنما ء پاکستان مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے، وہ اپنے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں، جتنی پارٹیاں فواد چوہدری نے بدلیں ہیں اس کی بھی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔