بیوروچیف۔انجینئر وسیم چنا
:جامشورو (نیوز پلس)ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ کا ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت مختلف شبعہ جات کے انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی نظام کو مربوط بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ سمیت مساجد امام بارگاہوں مخصوص جہگوں پر نگرانی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے،ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ نے پولیس افسران کو متنبہ کیا کہ کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کے مرتکب افسران وعملہ کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی لاپروائی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قانون کی پاسداری کرنا لازم ہیاگر کسی غیر قانونی عمل کی شکایت موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائیگا-