اسلام آباد(نیوز پلس)دفتر خارجہ کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان طالبان وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغان عوام چالیس سال سے شورش سے متاثر ہوئے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔ دونوں فریقین نے معطل مذاکرات کی جلد بحالی پر بھی اتفاق کیا۔ اعلامیہ کے مطابق افغان طالبان سیاسی کمیشن کے بارہ رکنی وفد نے وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین کا معطل مذاکرات کی جلد بحالی پر اتفاق کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امید ہے معطل افغان امن عمل پر جلد پیش رفت ہوگی۔ پاکستان اور افغان عوام چالیس سال سے شورش سے متاثر ہوئے ہیں۔ بات چیت میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ اعلامیہ کے مطابق طالبان سنجیدگی سے افغان امن عمل بات چیت میں حصہ لے رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغان مسئلے کا حل پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کے لئے بہتر ہے۔