Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات

کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، تحفظات دور کرنے کے لئے لائحہ عمل بنالیا۔وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی اس اہم ملاقات میں بزنس کمیونٹی نے درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، تحفظات دور کرنے کے لئے لائحہ عمل بنالیا۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مختلف چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور شامل تھے، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، موجود چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں اور وزیرِ اعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں کو سراہا۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی مدلل تقریر کو سراہا اور کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سے مصر کے تجارتی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران معاشی اور تجارتی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے مصری وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More