نیویارک(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ترک اور ایرانی صدور کے علاوہ دیگر عالمی رہنماوں برطانوی، چینی، سوئس اور اطالوی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی نیویارک میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیر اعظم نے کہا علاقائی اور عالمی معاملات میں دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ایران کے صدرحسن روحانی سے اہم ملاقات میں علاقائی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پربات چیت کی گئی۔ایرانی صدر نے خود پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ عمران خان کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
کی گئی۔ وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک کو نہایت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات بتدریج مستحکم ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے صدر سوئس فیڈریشن سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہاعلاقائی امن و سلامتی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاست، تجارت، معیشت و دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر عالمی بینک ڈیوڈ مال پاس کے ساتھ بھی اہم ملاقات ہوئی۔