اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔با وثوق ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو ٹیلی فون کے ذریعے پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے، بھارت کے ہریکے بیراج پر اور فیروز پور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں 2 لاکھ کیوسک تک کا ریلا چھوڑا جا سکتا ہے۔پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے اعلی حکام کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔