Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقبوضہ کشمیر پر مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے

 

اسلام آباد(نیوز پلس)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے سماجی رابطے ٹوئیٹر پرپیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری یک طرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کر رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، بھارت جان لیں کہ یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔معاون خصوصی نے حق خود ارادیت کا مزید کہنا تھا کہ اس جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کی بھارتی دعوے کی نفی ہوئی، پاکستان بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More