ملتان(نیوزپلس) کیس کے پیٹیشنر رئیس احسن عابدنے نیب پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ5502 کنال اراضی کے مالک دونوں بھائی مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی مخدوم ہاشم جواں بخت اب اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنا چکے ہیں لیکن نیب دونوں وزرا بھائیوں کیخلاف سست روی سے کام لے رہا ہے پیٹیشنر رئیس احسن عابد نے آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب تحقیقات پر سوال اٹھا دیے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیس کے پیٹیشنر رئیس احسن عابد کا کہنا تھا کہ 5502 کنال اراضی کے مالک دونوں بھائی اب اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنا چکے ہیں لیکن نیب دونوں وزرا بھائیوں کیخلاف سست روی سے کام لے رہا ہے۔ نیب ملتان نے خسرو بختیار اور ان کے بھائی کی 125 ارب روپے کے اثاثوں کی نشاندہی کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیٹیشنر رئیس احسن عابد نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا کیس کروں گا۔