Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیلٹ اینڈ روڈ کے مقابلے پر لائے گئے انیشئیٹوز اور ان کی فزیبلٹی

امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی یہ شراکت داری ،گلوبل انفراسٹرکچر ، جسمانی صحت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا احاطہ کرے گی

sara afzal

                                                                                           تحریر : سارہ افضل

 

بیلٹ اینڈ روڈ کے مقابلے پر لائے گئے انیشئیٹوز اور ان کی فزیبلٹی

امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی یہ شراکت داری ،گلوبل انفراسٹرکچر ، جسمانی صحت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا احاطہ کرے گی

 

گزشتہ سال جونہی میں امریکی صدرنےجی 7 لیڈرزکی میٹنگ میں ایک بڑے انفراسٹرکچر "بلڈبیٹرورلڈ” کاتذکرہ کیا تھاجس کےنتیجے کے طور پر مبہم سےبی 3 ڈبلیوکےعلاوہ کچھ اورسامنےنہیں آیا  ۔ اب جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اس اجلاس میں جو گلوبل انفراسٹرکچرانیشئیٹو پیش کر رہے ہیں  وہ زیادہ جامع ہے ،تاہم اس کی جو  منصوبہ بندی سامنے آئی ہے اس کے مطابق تو یہ بھی  اپنے پیشرو منصوبے سے زیادہ قابل عمل نہیں ہے۔

 

جی سیون سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے میڈیا کوبتایا تھا کہ امریکی صدر اس اجلاس میںگلوبل انفراسٹرکچر انیشئیٹو  کا آغاز کریں گے تاہم  اس اقدام کے مقاصد کے بارے میں جیک سلیوان نے یہ کہتے ہوئے کوئی تفصیل نہیں فراہم کی تھی کہ یہخاص طور پر "انڈو پیسیفک” میں بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی یہ شراکت داری ،گلوبل انفراسٹرکچر ، جسمانی صحت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا احاطہ کرے گی۔اگر یاد ہو تو  گزشتہ سال جونہی میں امریکی صدرنےجی 7 لیڈرزکی میٹنگ میں ایک بڑے انفراسٹرکچر "بلڈبیٹرورلڈ” کاتذکرہ کیا تھاجس کےنتیجے کے طور پر مبہم سےبی 3 ڈبلیوکےعلاوہ کچھ اورسامنےنہیں آیا  ۔ اب جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اس اجلاس میں جو گلوبل انفراسٹرکچرانیشئیٹو پیش کر رہے ہیں  وہ زیادہ جامع ہے ،تاہم اس کی جو  منصوبہ بندی سامنے آئی ہے اس کے مطابق تو یہ بھی  اپنے پیشرو منصوبے سے زیادہ قابل عمل نہیں ہے۔

جیک سلیوان کےمطابق یہ امریکہ اوراسکےجی 7 شراکت داروں کی سرمایہ کاری کےساتھ "چینیانیشئیٹوکامتبادل” فراہم کرے گا۔ حالانکہ اس کےلیےنجی- سیکٹرفنڈنگ اورامریکی حکومت کی طرف سےبراہ راست،نسبتا معمولی بجٹ مختص کیا جائے گا۔ تاہم غور طلب بات یہ ہے کہ امریکی نجی سرمایہ کاروں نے تو اندرون ملک  بھی انفراسٹرکچر  کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تو پھر ترقی پذیر ممالک میں اتنی بڑی سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض کیوں نہیں اٹھے گا؟

بی تھری ڈبلیو  کی طرح، یورپی کمیشن نے بھی گزشتہ سال گلوبل گیٹ وے انیشئیٹو کا آغاز کیا تھا تاکہ 2027 تک 300 بلین یورو ($317.26 بلین) اکٹھے کیے جائیں اور عالمی روابط کو فروغ دیا جا سکے، لیکن یہ بھی دور کے ڈھول سہانے والا معاملہ ہی ثابت ہوا ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازے کے مطابق  صرف ایشیا کو 2030 تک کم از کم $26 ٹریلین کی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جس میں سافٹ انفراسٹرکچر میں کی جانے والی سرمایہ کاری شامل نہیں ہے۔اس تخمینے کی روشنی میں دیکھیں تو  بائیڈن کے پیش کردہ  انیشئیٹو کے”غبارے”  میں ہوا بھرنے کے لیے نہ تو مجموعی داخلی  پیداوار کے 90 فیصد سے زیادہ ریاستی قرض تلے دبے یورپی ممالک، اور نہ ہیمہنگائی سے لڑنے کے لیے اپنی آسان رقم کی پالیسی پر معاہدہ کرتا ہوا  امریکہ،جوش اور جذبے کے ساتھ  آزادانہ طور پر  رقم کی فراہمی کے لیے تیار ہوگا ۔

مذکورہ انیشئیٹوز کے  برعکس بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو خصوصی طور پر کسی ایک ملک ، علاقے یا خطے کے لیے نہیں ہے نیز چین، بنیادی ڈھانچے کی کمی کوپورا کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

بدقسمتی سے، بائیڈن انتظامیہ اس طرح کے تعاون سے حاصل ہونے والے ایسے طویل مدتی فوائد کو نظر انداز کرتی ہے جن سے  عالمی معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے،  اور زیادہ مضبوط، سبز اور زیادہ متوازن عالمی ترقی کو فروغ دینے میں مدد  مل سکتی ہے۔

چین بار ہا مختلف پلیٹ فارمز پر اس بات کو دہراتا آیا ہے کہ ، ترقی  کی اصل بنیاد ،  لوگوں کی فلاح و بہبود  ہے اور بنیادی ڈھانچہ ترقی کی کنجیوں میں سے ایک ہے۔یہی وہ "اصل رمز” ہے جس کو چین نے پا لیا ہے اور یہی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی بنیاد ،اس کا ہدف ، اس کا مقصد اس کی مقبولیت ، اس کی توسیع اور اس کے عملی نتائج حاصل کرنےکی وجہ ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More