Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم ِ دفاع و شہدا 2019 شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ میجر جنرل آصف غفور

رعظیم قومیں ہی اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں

راولپنڈی(نیوز پلس) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم ِ دفاع و شہدا 2019 شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اورعظیم قومیں ہی اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔ جنرل آصف غفور نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔آئی ایس پی آر میں یوم ِ دفاع و شہدا 2019 کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ کانفرس میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت ہوئی اور پروگرام ترتیب دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شرکا کانفرس کو بتایا کہ پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائے گا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہا، ہر شہید کو یاد کیا گیا، پہلے کی طرح اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام سے درخواست ہے وہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں، گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی تاہم فارمیٹ میں تبدیلی کے باعث اس سال سے یہ تقریب شام کے بجائے دن میں ہو گی، تقریب میں صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کریں گے، آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھانے کے علاوہ شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہوں گی، یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ کشمیر بنے گا پاکستان تقریبات کا حصہ ہو گا۔ وزیراعظم کے اعلان کردہ کشمیر آور کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہوں پر اکٹھی ہو کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھی بھرپور شرکت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More