یمن میں امریکا،برطانیہ کیخلاف 10لاکھ افرادکامظاہرہ
امریکا، برطانیہ کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی،یمنی صدرفیلڈ مارشل مہدی المشاط
وثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے خلاف یمن کے دارلحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے خلاف یمن کے دارلحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے جارحیت کا بدلہ لینے کا عزم کیا،
یمن کے صدر فیلڈ مارشل مہدی المشاط نے کہاکہ امریکا، برطانیہ کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، فلسطینی جنگ میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔