برن (نیوز پلس) یمنی حکومت اور حوثی باغیوں نے سوئٹزر لینڈ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونےوالی مفاہمتی بات چیت کے دوران ایک ہزار سےزائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
معاہدے میں چھ سو اکیاسی(681)حوثی قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں حکومت اور عرب اتحاد سے تعلق رکھنے والے چار سو قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔واضح رہے کہ یمن کی جنگ اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں یمن میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔