Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہینڈسم شخص کہ وجہ سے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا، کرینہ کپور کا انکشاف

ہینڈسم شخص کہ وجہ سے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا، کرینہ کپور کا انکشاف

بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کی ‘بیبو’  معروف وراسٹائل اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ہینڈسم شخص کے مل جانے کی وجہ سے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا تھا۔

حال ہی میں بھارتی چینل کے پروگرام میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان نے اپنی پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں کُھل کر بات کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا ذاتی زندگی کے بارے میں پہلی بار زندگی کا راز افشا کرتے  ہوئے کہنا تھا کہ ہینڈسم شخص کے مل جانے کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا۔

کرینہ کپور خان سے بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ کے سیگمنٹ ‘گلٹی یا ناٹ گلٹی ‘میں ایک سوال کیا گیا کہ ’کیا کرینہ نے کبھی بھی بہت سارے پیسوں کے لیے خراب اسکرپٹ کے لیے ہاں کہا ہے؟

اس سوال کا جواب کرینہ کپور نے فوراً ہاں میں دیا، اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ساتھی اداکار کی وجہ سے کسی فلم کو مسترد نہیں کیا ہے۔

نیہا نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی ہینڈسم شخص کے لیے اپنے ایکس (سابق بوائے فرینڈ) کو چھوڑا ہے؟

اس سوال کے جواب میں کرینہ نے پہلے دائیں بائیں دیکھنا شروع کر دیا تاہم کچھ دیر بعد ہاں کر دی،

انہوں نے اپنے شوہر پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان کو سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور سے زیادہ ہینڈسم شخص قرار دیا ہے اور انہیں سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کا بھی کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کی گرل فرینڈ کے طور پر کافی مشہور تھیں تاہم انہوں نے اداکار سیف علی خان سے شادی کر لی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More