Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کاخاصہ ہے، ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ وہ پیر کو کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوئوں پر بھی غور کیا گیا۔

کانفرنس میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپ پاکستان میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کاخاصہ ہے، ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں شرکاء نے حکومت کی معیشت کی بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More