ہرنائی (نیوزپلس) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرا میں لے لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کاروائی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کریں دیں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں سپاہی شیر زمان،نائب صوبدرا گلزار،جمال،عبدالرؤف ،سپاہی فیصل،فقیر محمد،عبدالوکیل نے جام شہادت نوش کیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔