گھوٹکی(نیوز پلس) سندھ کے بڑے شہر ضلع گھوٹکی میں پاکستان مسلم لیگ (ق)کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد اور سابق صدر پرویز مشرف زندہ باد ریلی نکالی گئی جسکی قیادت (ق)لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کی۔ریلی میں کثیر تعداد میں بچوں جوانوں اور بزرگوں سمیت تمام زندگی کے شعبہ ہائے جات نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں مختلف بینرز اٹھا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے بعدازاں (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر داکٹر غلام رضا چنا نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے،جو کام ہمارا رزلیل دشمن بھارت کر رہا ہے ایسے ہی ہمارے چند شر پسند عناصر مملکت خداداد میں پاک فوج کے خلاف کر رہے ہیں۔جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
انہوں نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف دیئے گئے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معزز عدالت نے اپنے فیصلے میں وہ زبان استعمال کی جس کی نہ تو ہما را آئین اجازت دیتا ہے اور نہ ہی مذہب۔ سابق صدر مشرف آرمی چیف اور صدر رہے ہیں ان کو غدار کہنا،انصاف نہیں،ان کے خلاف جس طرح کی زبان استعمال ہوئی ہے وہ ذاتی دشمنی کا خاکشانہ لگتی ہے۔ معزز عدالت کیا فیصلہ نہ ہمیں قبول ہے اور نہ ہی عوام کو۔ غلام رضا چنا نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک بے چینی کی فضا قائم ہے اب وقت آ پہنچا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان ڈائیلاگ ہو،تمام ادارے ایک پیج پر ہوں یہ وقت کی ضرورت ہے پاکستان پہلے ہے باقی سب بعد میں۔ بعدازاں ریلی پر امن طور پر منتشر ہو گئی۔