کوہ پیما اسد میمن کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لے پرعزم
پاکستانی کوہ پیما اور ایتھلیٹ اسد میمن نے دنیا سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اس پہلے اس میمن دنیا کی ساتھ بڑی چوٹیوں میں سے چار بڑی چوٹایاں سر کر چکے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد میمن کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ماہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لئے نکلیں گے۔
اسد میمن نے کہا کہ سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والی 15 رکنی ٹیم میں وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہوں گے جبکہ کامیابی کی صورت میں وہ نیپال کے ہمالیہ سلسلہ میں ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچنے والے آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش میں اب تک 400 سے زائد کوہ پیما اپنی زندگی ہار چکے ہیں ۔ تاہم اب کوہ پیما اپنی زندگی خطرات میں ڈال کر اس اعزاز کی خاطرماؤنٹ ایوارسٹ سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔