Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کنزہ ہاشمی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

کنزہ ہاشمی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی ،

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام "حال کی اے” ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم "حال کی اے” میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔

 کنزہ ہاشمی اور جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی سامنے آئی گی۔

یاد رہے کہ اگست 2023 میں کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More