Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،وزیراعظم عمران خان کامظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

مظفرآباد جانے کا مقصد پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مظفرآباد جانے کا مقصد پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا کو بتاؤں گا بھارت نے کشمیر میں مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے، جلسے میں کشمیریوں کو یقین دلاؤں گا پاکستان ان کے ساتھ ہے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر آور منانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ہر ہفتے میں ایک دن پوری قوم، ہمارے سکولز، یونیورسٹیز اور دفاتر جانے والے افراد ایک آدھے گھنٹے کے لیے نکلیں گے اور کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے جس سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More