دہلی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر 79 برس کی عمر میں چل بسیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اشلاتا کی کچھ روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوئی تھی، انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج اداکارہ کی طبیعت بگڑتی رہی اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئیں
اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد فلم کی شوٹنگ کے موقع پر موجود عملے کے 20 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جو مثبت آیا۔
اداکارہ اشتلاتا نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’زنجیر‘ میں اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد انہیں بے انتہاء شہرت حاصل ہوئی تھی۔