کاش! مریم نواز بھی کراچی آ جائیں تو یہاں کا حال اچھا ہو جائے، مومنہ اقبال
کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتا دیں؟ اداکارہ
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں حالات بہت بہتر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر مریم نواز کراچی آئیں تو یہاں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ "پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے۔” میزبان فیصل قریشی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کراچی کے لیے کیا کہیں گی؟
مومنہ اقبال نے جواب دیا کہ "میں نے تو باقاعدہ پوچھا ہے کہ کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتا دیں، کیوں کہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں، اور کراچی بھی میرا شہر ہے، اس لیے یہاں بعض مسائل پیش آ جاتے ہیں۔”
فیصل قریشی نے کہا کہ "ان کو بھی بولیں کہ سمجھائیں کسی کو، ہماری تو کوئی سن نہیں رہا، شاید آپ کی کوئی سن لیں۔” اس پر مومنہ اقبال نے کہا، "بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائیں تو شاید کراچی کا حال اچھا ہو جائے۔”
یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات میں کہا تھا کہ "کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔” اس مطالبے نے سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا کیا اور پیپلز پارٹی و مراد علی شاہ پر شدید تنقید کی گئی۔
