لاہور (نیوزپلس) صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کر دئیے ہیں اور جاںبحق ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی تھی
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق جبکہ سینکٹروں زخمی ہیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔