Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈومیسٹک سیزن میں ذہنی طور پر پختہ کرکٹرز ہی کامیاب ہوں گے ۔ وسیم خان

بائیو سیکیور ماحول اور خالی میدانوں میں کھیلنا پلیئرز کے لئے چیلنج ہوگا

ملتان (نیوز پلس) پاکستان ڈومیسٹک ٹیم ناردرن کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد وسیم کہتے ہیں کہ بائیو سیکیور ماحول میں ہونیوالے ڈومیسٹک سیزن میں وہی کرکٹر اور ٹیمیں کامیاب ہوں گی جو ذہنی طور پر پختہ ہوں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول اور خالی میدانوں میں کھیلنا پلیئرز کے لئے چیلنج ہوگا۔ کئی پلیئرز کافی عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیلے تو تھوڑا بہت مسئلہ تو فطری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے دس روز قبل تیاری شروع کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال پلیئرز کی تکنیک بہتر کرنے پر نہیں بلکہ ان کی ذہنی طور پر مضبوط کرنے پر کام کررہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ گراؤنڈ میں واپسی انجوائے کریں۔

محمد وسیم نے کہا کہ ناردرن کی ٹیم نے پچھلے سیزن میں جیسا کھیلا اس کے بعد ٹیم سے توقعات بڑھ گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو سیکنڈ الیون میں جگہ ملی اور اس نے جگہ چھوڑ دی تو یہ اسکا نقصان ہے، پلیئرز کو جہاں موقع ملے اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More