اہم وہیں چین میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں سے 3622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
اس وقت کورونا وائرس چین اور ایشیا سے نکل کر دنیا کے دوسرے اور تقریبا تمام خطوں میں 50 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
تاہم اب مذکورہ وائرس کے چین میں کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اگرچہ اب بھی سب سے زیادہ کیسز چین میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اب وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔