Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

‘عہد وفا’ میں سپراسٹار ہمایوں سعید کی دلچسپ انٹری

پاکستان کے مقبول ڈرامے 'عہد وفا' میں ویسے ہی شوبز کی کئی نامور شخصیات موجود ہیں اور اب ہمایوں سعید بھی اس ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

پاکستان کے مقبول ڈرامے ‘عہد وفا’ میں ویسے ہی شوبز کی کئی نامور شخصیات موجود ہیں اور اب ہمایوں سعید بھی اس ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ میں وہ یادگار دن ہے جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے 2 طیارے گراکر ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

اس ٹیزر میں ہمایوں سعید پاک فوج کے میجر بنے، جو بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے سوالات کرتے نظر آئے۔

جس کے بعد اس ٹیزر میں ڈرامے کی اب تک کی چند اقساط کی جھلکیاں اور آخری قسط کے کچھ مناظر دکھائے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں: ‘عہد وفا’ کو سائن کرکے ایسا لگا جیسے پاؤں پر کلہاڑی مارلی، زارا نور

ٹیزر میں ڈرامے کے مرکزی اداکار احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی کو پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ ڈرامے ان ہی چاروں اداکاروں کے کردار اور ان کی دوستی پر مبنی ہے۔

‘عہد وفا’ میں ونیزہ احمد، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے بھی اہم کردار نبھائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More