کراچی (نیوز پلس)وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود باہر نکلیں اور اپنے قریب رہنے والوں کے چینی اور آٹے کے گودام چیک کریں روز روز جھوٹے بیان دیکر قوم کو مزید تکلیف نہ دیں۔اپنے ایک بیان میں محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عوام کی مشکلات کا درد ہوتا تو بنی گالا میں چھپ کرنہ بیٹھتے، جب عوام کا سب لٹ چکا تب نیازی کو عوام کی مشکلات کا احساس ہونے لگا ہے۔ وزیر زراعت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات ڈرامہ ہیں۔