Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی سی بی کا شان مسعود، حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو انگلش کاؤنٹی کے لئے این او سی جاری

پی سی بی کا شان مسعود، حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو  کے لئے این او سی جاری

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 4 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے ۔

پی سی بی ذرائع کا پیر کے روز کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سمیت حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو بالترتیب یارک شائر، واروک شائر، گلیمورگن اور ہیمپ شائر کی جانب سے کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی لیگز میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور 18 اپریل کو راولپنڈی میں افتتاحی میچ میں گرین شرٹ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More