Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی سی بی سے اب کوئی ایشو نہیں‘ جیسن گلیسپی

پی سی بی سے اب کوئی ایشو نہیں‘ جیسن گلیسپی

امید ہے گلین میکسویل جلد آئیں گے، ابھی انکی آمد کا حتمی طور پر نہیں بتا سکتا

لاہور:  حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پی سی بی سے کوئی مسئلہ نہیں، ٹیسٹ کوچ کا عہدہ اچھے انداز میں ختم ہو چکا ہے اب کوئی ایشو نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ تیاری اچھی ہے، پی ایس ایل کے لیے اکٹھا ہونے کی ٹائمنگ اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ورکنگ شاندار رہی ہے، مجھے سب پر فخر ہے کیونکہ سب نے سخت محنت کی، پی ایس ایل کے لیے پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز قابل تعریف ہیں۔حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ گلین میکسویل جلد آئیں گے، ابھی ان کی آمد کا حتمی طور پر نہیں بتا سکتا۔ صائم ایوب کا رول واضح ہے، وہ عمدہ پلئیر ہے، میں منتظر ہوں کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ معاذ صداقت ٹریننگ کر رہا ہے، امید ہیں کہ وہ کل میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ہم کوئٹہ کے خلاف میچ کے لیے بہترین کمبی نیشن اتارنے کی کوشش کریں گے۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ ابھی ایک میچ ہوا ہے، کمبی نیشن بنانے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے، زیادہ تر بالرز مخصوص فارمیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باؤلرز اپنے کریئر کو لمبا کرنے کے لیے ٹیسٹ کی بجائے شارٹ فارمیٹ پر فوکس کر رہے ہیں، کچھ بالرز اس کے الٹ بھی کر رہے ہیں، انہوں نے 50اوورز کی کرکٹ پر ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دی۔حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کچھ کھلاڑی ٹی 20، کچھ ٹیسٹ کو ترجیح دیتے ہیں، مگر میرا خیال ہے کہ فاسٹ بایولرز کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنا مشکل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی، بورڈ کوچز اور فرنچائزز کے درمیان آپس میں رابطہ ہونا چاہیے تاکہ اس کا مناسب حل نکلے، مجھے روایتی ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ مجھے ایڈمنسٹریٹرز کا احساس ہے کہ وہ ایک کیلنڈر میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ، ٹی  ٹونٹی ٹورنامنٹس سنبھالنا چیلنجنگ ہے، ہر کھلاڑی کے لیے تمام فارمیٹس کھیلنا چیلنجنگ بنتا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More