Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز نے 199 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شان مسعود محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس نے27 اور ٹم سائفرٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شعیب ملک 27 اور عرفان خان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوور میں 118 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سعود شکیل 33 اور خواجہ نافع 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی نے 4، زاہد محمود اور بلیسنگ موزربانی نے 2، 2 جبکہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگ کھیلی، جیسن روئے 15، خواجہ نافع 17، کپتان رائیلی روسوو 10 اور عقیل حیسن 14 رنز ہی بنا پائے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سابق کپتان سرفراز احمد 7، شرفین ردرفورڈ 9، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ابرار احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ بلیسنگ مزربانیم زاہد محمود نے 2،2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More