پی ایس ایل11:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے 20اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر199رنز بنائے۔فخر زمان نے 41 گیندوں پر 61رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے 3چھکے اور5چوکے لگائے۔عبداللہ شفیق نے 36گیندوں پر 62رنز سکور کئے۔انہوں نے بھی 3چھکے اور5چوکے لگائے۔کراچی کنگز کے معین علی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
کراچی کنگز نے 200رنز کا ہدف18.4اوورمیں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے63رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔معین علی نے 39، جیسن رائے نے 9، ریضا ہنرکس نے 10اور سلمان علی آغا نے 14رنز جوڑے۔خوشدل شاہ نے صرف 14گیندوں پر44رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بشکریہ: پی ٹی وی
