Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل 8 ویمنز نمائشی میچز کے لئے ٹیموں کا اعلان

ی ایس ایل 8 ویمنز نمائشی میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل

خاور عباس شاہ

پی ایس ایل 8 ویمنز نمائشی میچز کے لئے ٹیموں کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کے لئے نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گی

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوران تین نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت 7 ممالک کی ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔

 

                                                                                                          یہ بھی پڑھیے۔ ندا ڈار کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں عالمی ریکارڈ

 

پی سی بی نے نمائشی میچز کے لئے 18 ،18 کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جن کو ایمازون ٹیم اور دوسری سپر ویمن ٹیم کا نام دیا گیا ہے،دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں 5،5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں ۔ہرٹیم کو 5 میں سے زیادہ سئٓے زیادہ 4 یا 3 غیر ملکی کھلاڑی پلیئینگ الیون میں شامل کرنا ہوں گی۔

ایمازون ٹیم کی قیادت بسمہ معروف جبکہ سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی۔

ہر ٹیم کو ایک، ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑی کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔

 برطانوی،آئر لینڈ ،سری لنکن اور آسٹریلیوی سمیت دگر غیر ممالک کی  کھلاڑی نمائشی میچز کا حصہ ہوں گی

تین نمائشی میچز 8،10 اور  کو 11 کو راولپنڈی میں کھیلیے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More