Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ۔ عمران خان

عام انتخابات تک استحکام نہیں آئے گا

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ۔ عمران خان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معاشی استحکام نہیں آئے گا ۔

لاہور زمان پارخ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرائی جا رہی تھی تو اس وقت کے آرمی چیف کو سمجھایا تھا۔

اس دوران میں میری طرف سے طوطے کی طرح کہا گیا کہ الیکشن کراؤ لیکن حکمران اتحاد پی ڈی ایم اور اُس کے ہینڈلرز نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کا ہمارا مطالبہ ماننے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنوں پر سختیاں کی گئیں،جب تک سیاسی استحکام نہیں ہو گا، معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور شہباز گل کو حراست میں ننگا کر کے تشدد کیا گیا گندی ویڈیوز اور آڈیوز لیکس جس طرح لیک کرائی گئیں ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ گئی ہے مایوسی کے باعث 8 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری ساڑھے 3 سال کی حکومت میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مسائل تب ہی حل ہوں گے جب عوامی نمائندہ حکومت اقددار میں آئے گی اوع عام انتخابات تک استحکام نہیں آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More