Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگزمین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگزمین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ان کی جانب سے کوشل پریرا نے 58 اور مارنس لبوشین نے 27 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کے بولرز میں سفیان مقیم اور افتخار احمد نمایاں رہے، دونوں نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے 46، کوشل مینڈس نے 27 جبکہ بریسول نے 25 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔ اس موقع پر بابر اعظم، مارنس لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More